8 فروری کے احتجاج کی کال عمران خان کی نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ہے،علیمہ خان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے احتجاج کی کال عمران خان کی جانب سے نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے دی گئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کی ہدایت دی تھی، لیکن جن افراد نے اپنی آواز بلند کی، انہیں ہی جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور کبھی یہ نہیں کہا کہ لوگ ان کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔ اگر عدالتیں وقت پر انصاف فراہم کرتیں تو آج عمران خان اس مشکل صورتحال میں نہ ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم قرار دیا جا رہا ہے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نکلنے والے افراد کو جیل میں رکھا جا رہا ہے۔ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات جب وہ گھر واپس جا رہی تھیں تو روات تھانے کے ایس ایچ او نے ان کے ساتھ موجود افراد کو گرفتار کر لیا اور متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ تین خواتین کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ آٹھ سے زائد گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، اور گاڑیاں واپس لینے کے لیے پولیس کو ادائیگی کرنی پڑی۔

آخر میں علیمہ خان نے دوبارہ واضح کیا کہ 8 فروری کے احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دی گئی ہے، تاکہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں