کینیڈا ریونیو ایجنسی نے جعلسازی کرنے والے 232 ملازمین کو برطرف کردیا

سی آر اے کا کہنا ہے کہ 15 مارچ تک 232 ملازمین نے کینیڈا کے ایمرجنسی رسپانس بینیفٹ کے لیے جھوٹی درخواست دی جس کی وجہ سے ان ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ فائدہ CERB کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ اس کے تحت، وبائی امراض کے دوران صحت عامہ کی پابندیوں کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونے والے کینیڈین کو ماہانہ 2000 ڈالر ادا کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔
اگر ان ملازمین نے ابھی تک یہ رقوم واپس نہیں کی ہیں تو انہیں یہ رقوم CERB کو واپس کرنی ہوں گی۔ مزید تحقیقات کے لیے ایجنسی کی جانب سے عبوری تشخیص کے ذریعے 600 ملازمین کی شناخت کی گئی ہے لیکن ان سب کو نااہل قرار نہیں دیا جائے گا کیونکہ ان میں سے زیادہ تر طالب علم یا مدتی ملازمین تھے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔