285
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وزیر خاندان کرینہ گولڈ کی طرف سے آج ایک بل پیش کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
یہ بل دیکھ بھال کے نظام میں اوٹاوا کے طویل مدتی کردار کا بھی تعین کرے گا۔
لبرل حکومت اس سال کے آخر تک نیشنل چائلڈ کیئر پلان متعارف کرائے گی جس کے تحت 2026 تک ڈے کیئر فیس میں اوسطاً 50 فیصد کمی کی جائے گی
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گولڈ کو کینیڈا کے بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کی حفاظت اور مضبوطی کے لیے ایک وفاقی چائلڈ کیئر بل متعارف کرانے کی ذمہ داری دی ہے۔
اس سال کے شروع میں گولڈ نے کہا تھا کہ یہ بل اوٹاوا کے ساتھ صوبوں اور علاقوں کے فنڈنگ کے معاہدے کے اصولوں کو بھی برقرار رکھے گا۔ اس میں والدین کی فیس کو کم کرنا اور مزید جگہ پیدا کرنا بھی شامل ہوگا۔