132
ایئر کینیڈا نے کہا کہ یہ واقعہ پیر کو فلائٹ AC056 میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ گیٹ پر تھا۔ ایئرلائن کے مطابق ایک مسافر طیارے میں آرام سے سوار ہوا تاہم اس نے اپنی سیٹ پر جانے کے بجائے کیبن کے دروازے پر جا کر دروازہ کھول دیا۔
پولیس اور ایمرجنسی سروس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ 319 مسافروں کے ساتھ یہ پرواز تاخیر کا شکار ہوئی اور تھوڑی دیر بعد ٹیک آف کر سکی۔ ایئر کینیڈا معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔