195
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٍکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی گریگوئیر کی شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئیر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے طویل اور مشکل بات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو محفوظ، پیار اور تعاون پر مبنی ماحول میں پالنے کے لیے ایک قریبی خاندانی رکن کی طرح رہیں گے۔ بچوں کی خاطر، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، ان کی شادی کو 18 سال ہو چکے ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور سوفی نے قانونی علیحدگی کی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں۔