ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا نئی دہلی مخالف موقف قابل تحسین ہے ،سکھ رہنما

یہ بھی پڑھیں

ہر دیپ سنگھ ، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا

سکھ برادری نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیانات اور تحقیقاتی عمل کو خوب سراہا ہے۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ’کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں‘۔ڈاکٹر گوریندر سنگھ نے کہا کہ ’’کینیڈین وزیر اعظم کے بیان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس قتل کو کینیڈا کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان نے سکھ برادری کی جانب سے کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں ہندوستان کی مداخلت کے الزام کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں

کینیڈین سکھ رہنما کی موت کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے: جسٹن ٹروڈو

ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس میں کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں بھارت کی بے جا مداخلت کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بیان اپنے وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سیاست اور سکھوں کے معاملات میں بھارت کی بے جا مداخلت خطرناک ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کے لیے آواز اٹھا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار سربراہ مملکت ہیں۔گیانی رگھبیر سنگھ نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل نے ماضی میں سکھوں کے قتل عام کی یاد تازہ کردی۔ اگر واقعی بھارتی ایجنسیاں ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہیں تو یہ انتہائی افسوس ناک اور شرمناک بات ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔