اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بڑی ٹیک کمپنیاں، جو آن لائن اسٹریمنگ سروسز فراہم کرتی ہیں کو اب کینیڈین مواد دکھانا پڑے گا یا بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسا اس لیے ممکن ہے کیونکہ لبرلز کی طرف سے لایا جانے والا متنازعہ بل پاس ہونے کے ایک قدم قریب ہے۔
آن لائن سٹریمنگ ایکٹ، جسے بل B-11 بھی کہا جاتا ہے، سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔ سینیٹرز کے طویل مطالعے کے بعد اس میں درجنوں ترامیم بھی کی گئیں۔ یہ بل کینیڈا میں نشریاتی ضوابط کو اپ ڈیٹ کرے گا۔
بڑی آن لائن اسٹریمنگ کمپنیوں جیسے یوٹیوب، نیٹ فلکس اور اسپاٹائف کو کینیڈین مواد دکھانا ہوگا اور اسے کینیڈین صارفین تک رسائی کے قابل بنانا ہوگا، بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کینیڈا کے ثقافتی ورثہ کے وزیر پابلو روڈریگز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سینیٹ کی جانب سے تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد ہاؤس آف کامنز اگلے ہفتے اس بل کو منظور کر لے گا۔ روڈریگز نے کہا کہ لبرل حکومت سینیٹ کی تمام سفارشات کو قبول نہیں کرے گی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کن سفارشات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔