آئین کے مطابق نگران حکومت 4 ماہ سے زیادہ بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ 31 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے، اگر رواں ماہ اکتوبر میں نئے منی بجٹ پیش نہ کیے گئے تو یکم اکتوبر سے تمام سرکاری ادارے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی ہو جائیں گے۔
موجودہ نگرای حکومت نے وزارت خزانہ کو چند تبدیلیوں کے ساتھ گزشتہ چار ماہ کا بجٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نئے عبوری بجٹ میں کسی ادارے کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے کوئی فنڈز نہیں دیئے جائیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ملنے والے فنڈز سے ہی جاری سکیموں کو مکمل کیا جا سکے گا۔