پنجاب کی نگران حکومت نے جیل بھر وتحریک کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی کال کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جو بھی طلباء جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے ان کے کالج اور یونیورسٹی سے داخلے منسوخ کر د ئیے جائیں گے، اگر تاجر اس احتجاج میں شریک ہوئے تو چیمبر آف کامرس سے ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ایجنسیوں نے زمان پارک اور ہائی کورٹ کے اطراف سی سی ٹی وی بسیں کھڑی کر دی ہیں۔
پنجاب کی نگرا ن حکومت نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی متحرک کر دیا ہے، اس احتجاج میں جو بھی طالب علم قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے پاس کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جائے گا، گرفتار افراد کے ٹیکس اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی کرپشن یا فوجداری کیس میں ملوث گرفتار افراد کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے گی، لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش نہیں، اس لیے لوگوں کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔