نگران حکومت نے انتخابات سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کا منصوبہ بنا لیا

حکومت نے نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کو 19 رکنی انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں پرائیویٹ سیکٹر سے 12 ممبران شامل کیے گئے ہیں جبکہ 6 حکومتی ممبران بھی ایڈوائزری کونسل میں شامل ہوں گے۔ انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کی رپورٹ کی روشنی میں پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں نجی شعبے سے محمد علی طبا، فواد احمد مختار، رضا منشا، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبدالصمد داؤد، احسن بشیر اور سمیر چنائے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگرا ن حکومت نے عام انتخابات سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے تمام شعبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے جاندار صنعتی پالیسی بنائی جائے گی جس کا مقصد صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں