نگران حکومت افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پر قائم

تبت میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر نگرای وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ کوئی بھی ملک غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، چاہے وہ یورپ، ایشیا سے تعلق رکھتے ہوں۔ کوئی ملک ہو یا ہمارا ہمسایہ ملک، ہمارا یہ فیصلہ بین الاقوامی روایات کے مطابق ہے۔

ایپکس کمیٹی کاپاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے یا جبری بے دخلی کا سامنا کرنے کے فیصلے کو اندرون اور بیرون ملک تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ادھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر وطن چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکام نے غیر ملکیوں سے متعلق ابتدائی ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ .

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا شروع،61 ٹرک 03 خاندانوں کو لیکر طور خم پہنچ گئے

انہوں نے سختی سے خبردار کیا کہ صوبے میں کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی رضاکارانہ طور پر پنجاب چھوڑ دیں، اگر ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ تاہم نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ اس عمل میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کے منصوبے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد ایسے لوگوں سے شروع ہو سکتا ہے جن کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، جیسے کہ وہ لوگ جو کسی جرم یا اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بیک وقت انخلا کے امکان کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس منصوبے کو منظم طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com