بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے پیر تک فیصلہ ہوجائے گا،نگران حکومت

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کو کنٹرول کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے، امید ہے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر تجارت گوہر اعجاز اور وزیر توانائی محمد علی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انڈسٹری چلانے کے لیے گیس کی دستیابی ضروری ہے۔

نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ ڈسکوز کی فروخت یا نجکاری پر بھی بات ہوئی ہے، لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے اور سرمایہ کاری کو ایس آئی ایف سی کے تحت لانے پر بھی کام جاری ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتیں بند ہونے سے چیزیں مہنگی ہوئیں اور سپلائی چین میں مسائل کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صنعت کی نجکاری کرنا ہوگی تاکہ ملک کے پہیے چلیں، صنعت چلے گی تو ملک کے پہیے چلیں گے اور کاروبار بڑھے گا.
گوہر اعجاز نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کی ریکارڈ درآمدات 78 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 32 ارب ڈالر تھیں۔ برآمدات میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ .
گوہر اعجاز نے کہا کہ سمگلنگ ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے اس لیے اس پر قابو پانا ہو گا جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور معیشت کی ترقی کے لیے مختلف امور کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں اور عام شہریوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانا اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com