اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ایو ان صدر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 16 وزراء کے علاوہ 6 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی شامل ہیں۔
شمشاد اختر نے وزارت خزانہ اور سرفراز بگٹی نے وزارت خارجہ کی اہم ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جب کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کی اہم ذمہ داری ملی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع، گوہر اعجاز کو وزیر تجارت، ڈاکٹر ندیم جان کو وزیر صحت اور انیق احمد کو وزیر مذہبی امور جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے۔
پینٹر اور اداکار جمال شاہ کو ثقافت اور احمد عرفان کو قانون کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ سرفراز بگٹی انسداد منشیات اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت بھی سنبھالیں گے۔انور علی حیدر ایوی ایشن کا اضافی قلمدان سنبھالیں گے، جب کہ عمر سیف آئی ٹی اور خلیل جارج انسانی حقوق کے وزیر ہوں گے۔