انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل کرے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے امن ضروری ہے، خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بحالی کے لیے ہمیں 13 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کی تباہی ہم پر ہے۔ پاکستان وہ ملک ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ نقصانات کا سامنا ہے۔