قانون کا نفاذ چاہتے ہیں،معاشی چیلنجز سے ملک کو خطرات ہیں،نگران وزیر اعظم

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ووٹرز کی زیادہ ذمہ داری ہے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، اب وہ بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ نہیں، مخلوط حکومتوں میں عوام ناراض اور خوش ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت اچھا رشتہ تھا تاہم پی ٹی آئی حکومت کے آخری مہینے میں اچھا رشتہ نہیں رہا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر جمہوریت لانا ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی، مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نگرا ن وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہوئی۔
انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا سوچا تک نہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا بطور شہری میرا حق ہے نومئی کیسز کے بارے میں کہا کہ یہ ایک قانونی عمل ہے، اگر کسی کو اس قانونی عمل سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی، اے این پی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، حیران ہوں کہ ایسے سوالات کیوں ہیں، کابینہ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca