81
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے، وہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔
وزیراعظم آج دوپہر خصوصی طیارے سے امریکا روانہ ہوں گے۔