اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طلبہ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایک جج نے حجاب کے خلاف فیصلہ دیا جب کہ دوسرے جج نے ریمارکس دیے کہ کسی کو بھی حجاب پہننے یا نہ پہننے کا اختیار ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے بنچ کے الگ ہونے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا اور کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی گئی۔
کرناٹک کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے خلاف مسلم طالبات نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔