اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران کیخلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بنچ عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر دو درخواستوں کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی جب کہ نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی پر درج مقدمے کی سماعت دوپہر 2:30 بجے  ہوگی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی آج احتساب عدالت میں پیشی کا امکان ہے، وہ احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com