اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بنچ عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر دو درخواستوں کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی جب کہ نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی پر درج مقدمے کی سماعت دوپہر 2:30 بجے ہوگی
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی آج احتساب عدالت میں پیشی کا امکان ہے، وہ احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گی۔