180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے سنچری مکمل کر لی پارٹی کے اہم رہنما اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں 9 مئی کے بعد حراست میں لیا گیا اور وہ بغیر حراست کے تحریک انصاف چھوڑ گئے۔
تحریک انصاف سے اب تک کن رہنمائوں نے راہیں جدا کرلیں اور کون اڑان بھرنے کو تیار ہے ؟
عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گزشتہ روز خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،اسد عمر کا پارٹی چھوڑنے سے انکار، تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ دئیے
اس کے علاوہ مانسہرہ سے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔