اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لیے۔
چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھ دیا، خط میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دس رکنی کمیٹی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینر شپ میں کام کرے گی، حکومت اور اپوزیشن 2 دن میں اپنے نام بھیجیں
صادق سنجرانی نے کہا کہ عام انتخابات اور سیاسی و معاشی بحران پر سیاسی مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو سیاسی مسائل کے حل کا حق حاصل ہے اور وہ واحد فورم ہے۔ صورتحال خاص طور پر سیاسی قوتوں کے درمیان انتشار کو ظاہر کرتی ہے۔ آئیے ہم سب پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کا خط موصول ہوا، جس میں کمیٹی کی نامزدگی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔ 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر کو نامزد کیا ہے، حکومت تحریک انصاف کی نامزد کمیٹی کے بارے میں آگاہ کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر بات کرے گی۔