204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو بھجوا دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد یہ بل پارلیمنٹ کا باقاعدہ ایکٹ بن جائے گا۔
عدالتی اصلاحات کا بل سینیٹ اجلاس میں منظور کیا گیا جس کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کسی نے نہیں کہا کہ الیکشن کے لیے سیکیورٹی فراہم کر سکتے ہیں، کسی نے نہیں کہا کہ فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے نہیں کہا کہ آر او فراہم نہیں کر سکتے، جمہوری طاقتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں ، میں نے ابھی تک عدالتی اصلاحات کا بل نہیں دیکھا، فیصلہ کروں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔