14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہن کر میدان میں اتری۔
پاکستان ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں کی گئی جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین جمع ہوئے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔چیمپئنز ٹرافی کٹ کے رنگ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، کیونکہ یہ وہی رنگ ہے جو ماضی میں 1999 اور 1992 کی ٹیموں کے کھلاڑی پہنا کرتے تھے۔1992 میں قومی ٹیم نے ٹائٹل جیتا جب کہ 1996 کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔ یہ وہ دور تھا جب پاکستان کو وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے ستارے ملے۔ 90 کی دہائی کو پاکستان کرکٹ کا بھی عروج سمجھا جاتا ہے، جب گرین شرٹس کو شکست دینا بڑی ٹیموں کے لیے ایک خواب تھا۔