77
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے
، ہمارا فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔.
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے اپنے اصول و ضوابط ہیں جن کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔.
انہوں نے کہا کہ فیض حمید پر ابھی الزام عائد کیا گیا ہے اور کورٹ مارشل کے لیے ناقابل تردید ثبوت درکار ہیں۔.
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی سے بات کی جائے گی۔.