351
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق مہنگے ترین پیکج کی حد 32 لاکھ 50 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے جب کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا سستا پیکج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے ۔
اس کے علاوہ 12 پیکجز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے ہیں،آفتاب درانی کا کہنا ہے کہ جو آپریٹر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اور وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ عازمین حج جو مقررہ سہولیات سے زیادہ چاہتے ہیں انہیں اضافی رقم بھی ادا کرنی پڑے گی، بعض پرائیویٹ عازمین حج آخری دنوں میں سعودی عرب جاتے ہیں اور حج سے چند روز قبل ہوٹل مہنگے ہوتے ہیں جن میں فور اور فائیو سٹار ہوٹل مہنگے ہو جاتے ہیں. مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ 179 ہزار 210 ہے اور حج کوٹہ کا نصف پرائیویٹ حج سکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی حج سکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین حج کر سکیں گے۔