چیف الیکشن کمشنر نہیں جانتے انتخابات کب ہونگے ایک جماعت الیکشن کی تاریخ دے رہی ہے، بلاول بھٹو

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو نہیں معلوم کہ الیکشن کب ہوں گے، مجھے نہیں معلوم کہ الیکشن کب ہیں لیکن ایک جماعت انتخابات کی تاریخ دے رہی ہے۔

مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کی 3 نشستیں جیتیں، اگلے الیکشن میں مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کی 5 نشستیں جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے معاشی اور خارجہ سطح پر بحران پیدا ہوا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے کل پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ پتہ نہیں الیکشن کب ہیں، آپ کو نہیں پتا الیکشن کب ہیں، لیکن ا یک جماعت کو پہلے سے معلوم ہے، 90 دن میں نہیں تو کتنے دنوں میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن تاریخ دے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے چاہئیں لیکن یہ بڑی عجیب بات ہے کہ صرف ایک جماعت کہہ رہی ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جمہوری چارٹر کے حق میں نہیں، ہم چاہتے تھے کہ دو جمہوری چارٹر بنیں، ہم نے نئے جمہوری چارٹر کے لیے کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی وزارتوں کے لیے جوابدہ ہے اور پی ڈی ایم خود ذمہ دار ہے، کوئی ایک جماعت اکیلے پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ بڑے لوگوں کو سبسڈی دینے کے بجائے عام لوگوں کو ریلیف دیا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔