چیف الیکشن کمشنر پر پی ڈی ایم سے ملاقات کا الزام، زیادہ تر ملاقاتیں پی ٹی آئی نے ہی کیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف الیکشن کمشنر پر پی ڈی ایم سے ملاقات کا الزام لگانے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ الیکشن کمشنر سے زیادہ تر ملاقاتیں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور وزرا نے کیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ روز پی ڈی ایم رہنما ئوں سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے اقدام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی

ذرائع کے مطابق عمران خان کی کابینہ کے مختلف وزرا بھی چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اب تک مختلف جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں تمام ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوئیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا تقاضا ہے کہ جو پارٹی نمائندے ان سے دفتر میں ملنا چاہتے ہیں، یہ سب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دبا ئو اور اثر انداز ہونے کے لیے کیا ہے۔ تاہم یہ کمیشن نہ تو پچھلی حکومت سے متاثر تھا اور نہ ہی موجودہ حکومت سے متاثر ہوگا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca