و زیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے تجویز کیے گئے ناموں کا بغور جائزہ  لیکرمیرٹ پر تقرری کرینگے، چیف الیکشن کمشنر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے تجویز کیے گئے چار ناموں کا بغور جائزہ لیں گے اور میرٹ پر نامزدگیوں کی منظوری دیں گے۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملاقات کی، ملاقات میں نگرا ن  وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

 

ملاقات کے دوران لاء ونگ کی جانب سے نگرا نوزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ نام آج شام اجلاس میں فائنل کیا جائے گا، تمام ممبران اور عہدیدار شام 6 بجے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لینے کے بعد میرٹ پر کاغذات نامزدگی کی منظوری دیں گے۔

 

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی سے 2 بار رابطہ کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک سے رابطہ کیا۔

 

اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

الیکشن کمیشن نے اسمبلی سیکرٹری سے دوبارہ رابطہ کیا، پیغام میں کہا گیا کہ وہ خط بھیجیں جو وزیراعلیٰ نے سپیکر کو بھجوایا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com