انتخابات کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم کو چیف الیکشن کمشنر کی بریفنگ

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات وزیر اعظم کی ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل ہوئی۔
سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم غزہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور امکان ہے کہ بعد میں وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انوارالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے دورے کی دعوت دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں 

11 فروری،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات کی سماعت اس وقت جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے 1300 اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ انوار الحق کاکڑ جمعہ کو فلسطین پر او آئی سی کی ہنگامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کر دی گئیں 

دریں اثناء نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے مشرق وسطیٰ اور اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور امور مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مولانا طاہر محمود اشرفی نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی اور مظالم کی مذمت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا