129
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی معاملات پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اور انتظامی معاملات جلد نمٹانے کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنا لیا ہے۔
قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان کا دوسرا دن انتہائی مصروف رہا، انہوں نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کی اور 15 مقدمات کی سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انصاف کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے وکلاء تنظیموں کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، وکلاء تنظیمیں بینچوں کی تشکیل اور فوری سماعت کے لیے فوری مقدمات کی تقرری کے حوالے سے تجاویز دیں گی۔
دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے انتظامی امور کو تندہی سے چلانے کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا ہے۔