وزیر اعلیٰ پنجاب نے کم آمدنی والےافراد کو بڑی خوشخبری سنادی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کم آمدن افراد کو باعزت رہائش فراہم کرنے کیلئے ایک نئے افورڈایبل ہاؤسنگ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اڑھائی سے تین مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی، جس کا مقصد صوبے میں رہائشی مسائل کو کم کرنا اور غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت مہیا کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت پنجاب کے 25 اضلاع میں 35 مختلف مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت دیگر اہم علاقے شامل ہیں، تاکہ صوبے کے مختلف حصوں میں رہائش کی یکساں سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر آئندہ تین ماہ کے دوران نجی شعبے کے تعاون سے تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کا عملی اظہار ہے، جن کی اولین ترجیح مستحق اور کم آمدن خاندانوں کو محفوظ، معیاری اور سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں پانچ لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اقساط کو انتہائی کم رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکومت کا عزم ہے کہ شفاف طریقہ کار کے ذریعے گھروں کی الاٹمنٹ کی جائے گی اور اس منصوبے سے نہ صرف رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ تعمیراتی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں