وزیر اعلیٰ پنجاب نے حملہ آور کی ویڈیو لیک ہونے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر گولی مارنے والے مشتبہ حملہ آور کے ویڈیو بیان کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کر دیا۔

ملزم، جسے پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد گرفتار کیا تھا نے اعتراف کیا کہ اس نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو گولی ماری کیونکہ وہ قوم کو "گمراہ” کر رہا تھا۔

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب سے عمران خان نے لاہو ر سے لانگ مارچ شروع کیا تھا تب سے اس نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

پرویزالہیٰ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھی ہدایت دی کہ وہ غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کے تمام عملے کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ملزم کی ویڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ وہ حملے کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کریں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca