بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے لئے وزیر اعلیٰ نے سمری پر دستخط کردئیے ، آج تحلیل ہوجائے گی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے مشورے پر دستخط کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے دستخط کے بعد ایڈوائس منظوری کے لیے آج گورنر بلوچستان کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جو کئی روز سے اسلام آباد میں مقیم ہیں اپنی جماعت بی اے پی کے رہنماؤں کی رائے لینے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی، بی این پی سے رکن صوبائی اسمبلی حمال کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کے نام دیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگراں کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشورے پر سندھ اسمبلی تحلیل کردی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن چلی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔