ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب میں 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے چیف جسٹس اور دیگر ججز سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر ججز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی ملٹری آپریشنز اور سیکرٹری دفاع بھی موجود تھے۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج اپنا جواب جمع کروائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں چیف جسٹس کے چیمبر میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی موجود تھے، جب کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے رقم نہیں دی تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں قانون اور آئین ختم، عمران خان
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کو صوبائی انتخابات کا حکم دیا ہے اور عدالت نے اسٹیٹ بینک کو بھی الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم قومی اسمبلی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی تردید کردی۔ فنڈز کے اجراء کو مسترد کر دیا گیا ہے۔