اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جڑواں بچوں کی پیدائش تو آپ نے کئی مرتبہ
سنا ہوگا لیکن کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ بچے پیدا تو جڑواں ہوں لیکن ان کے
سال اور دن الگ الگ ہوں ، تو ہاں ایسا بھی ممکن ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک جوڑے کے ہاں دو مختلف سالوں اور
مختلف دنوں میں جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی، ایک نومولود کا نام اینی جبکہ دوسری کا نام ایفی روز رکھا گیا۔
اینی 2022 میں ہسپتال میں پیدا ہونے والی آخری بچی ہے اور ایفی 2023 میں اگلے دن ہسپتال میں پیدا ہونے والی
پہلی بچی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینی 31 دسمبر 2022 کو رات 11 بج کر 55 منٹ پر پیدا ہوئی تھی، جب کہ
ایفی کی پیدائش یکم جنوری 2023 کو رات 12 بج کر 5 منٹ پر ہوئی تھی۔ جڑواں بچیوں کے والد کیلی جو نے بھی
سوشل اکاؤنٹ پر اپنی جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ لڑکیوں کے والد نے بھی اپنی پوسٹ میں
بتایا ہے کہ لڑکیاں صحت مند ہیں۔