چینی امن منصوبہ،یوکرین روس سے مذاکرات کیلئے تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے امن منصوبے کے جواب میں یوکرین نے روس کی نیک نیتی کی شرط پر امن مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔چین کے شہر گوانگ زو میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات میں یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اگر روس بھی نیک نیتی کی بنیاد پر مذاکرات پر رضامند ہو جائے لیکن فی الحال . یہ نظر نہیں آتا۔یوکرین کے وزیر خارجہ کولیبا دمیترو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی بار کسی وفد کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین سفارت کار ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چین نے یوکرین کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی امداد کی پیشکش کی۔ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طویل المدتی تعلقات اور یوکرین کو اشیائے خوردونوش کی ترسیل بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔واضح رہے کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنا دوسرا عالمی اجلاس بلانا چاہتا ہے جس کی صدارت گلوبل ساؤتھ کا ایک ملک کرے گا جب کہ اس اجلاس میں چین اور روس بھی شرکت کریں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca