ایسٹر کے موقع پر عیسائی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں، کرسچن کے مقدس تہوار پر گھروں میں لذیذ پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ملک بھر کے گرجا گھروں میں حفاظتی انتظامات بھی سخت ہیں.
لاہور میں ایسٹر کی تقریبات رات سے شروع ہوئیں، جس کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات ہو رہی ہے اور مسیحی برادری کے لوگ خوشی میں شریک ہونے کے لیے رشتہ داروں اور دوستوں کو کیک بھیج رہے ہیں.
فیصل آباد، گوجرہ، ملتان، بہاولپور بھکر، رحیم یار خان اور صادق آباد میں خصوصی تقریبات ہوئیں اس کے بعد دعوتوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں لذیذ کھانا پیش کیا گیا.
کراچی، حیدرآباد میں ایسٹر تقریبات بھی منعقد کی گئیں
126