دنیابھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار عقیدت و خوشی کے ساتھ منا رہی ہے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی کے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات ہوئیں، جبکہ لاہور میں چرچز کو سجایا گیا اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری بڑی تعداد میں گرجا گھروں کا رخ کرتی دکھائی دی، اور کرسمس شاپنگ کے ساتھ عبادات میں مصروف رہی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنے تہواری فرائض انجام دے سکیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی۔ صدر نے کرسمس کو امن، امید اور ہمدردی کا پیغام قرار دیا، جبکہ وزیراعظم نے تمام اہل وطن کو تہوار کی خوشیاں مبارک دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ کرسمس امن، استحکام اور خوشحالی لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی بھائی پاکستان میں فعال، مثبت اور پر امن کردار ادا کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قوم کے شانہ بشانہ قربانیاں دے کر فخر کا باعث ہیں۔

پاک فوج نے بھی ملک کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں