اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کے حوالے سے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سائفر پہلے سے طے شدہ ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے اس سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر کابینہ کے تمام ارکان شامل تھے اور بتایا کہ سائفر کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام حقائق چھپا کر سائفر کی جھوٹی اور بے بنیاد داستان رقم کی، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو غیر ملکی سازش کا رنگ دیا گیا۔
اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو مجھ سے سائفر لیا اور بعد میں اسے کھو دیا۔ ذاتی فائدے کے لیے اسے استعمال کیا گیا۔