بیوی سے خوفزدہ شہری 1 ماہ تک درخت پر رہائش پذیر رہا

 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شہری نے بیوی کی پٹائی کے بعد درخت پر رہائش اختیار کر لی۔

یہ دلچسپ واقعہ اتر پردیش کے ضلع ما کے کوپا گنج علاقے میں پیش آیا جہاں 42 سالہ رام پرویش نے روزانہ کی لڑائی سے تنگ آکر یہ سخت فیصلہ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پرویش کا اپنی بیوی سے گزشتہ 6 ماہ سے لڑائی چل رہی تھی جس پر اس نے درخت پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

رام پرویش کے مطابق، جب ایک ماہ قبل ایک دن اس کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوئی تھی تو وہ 80 فٹ اونچے کھجور کے درخت پر چڑھ گیا اور دوبارہ نیچے نہ آنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کا خاندان ایک ماہ سے قریبی درخت سے کھانا باندھ رہا ہے جسے وہ اوپر کی طرف کھینچتا ہے۔

گاں والوں کا کہنا ہے کہ رام پرویش اکثر رات کو درخت سے نیچے آتا ہے لیکن پھر فورا اوپر چڑھ جاتا ہے۔ ہم نے اسے نیچے آنے کی درخواست کی لیکن اس نے صاف انکار کر دیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com