منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال، حالات کشیدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی حکومت نے منی پور فسادات پر مکمل خاموشی اختیار کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ ریاست منی پور میں گزشتہ سال مئی میں شروع ہونے والے فسادات کے بعد سے حالات مسلسل کشیدہ ہیں۔گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منی پور میں حالات مرکزی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں۔ علیحدگی پسند تنظیموں نے منی پور کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر کے مختلف چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں اور حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔

منی پور میں علیحدگی پسند تنظیموں کی طرف سے میزائل اور مختلف قسم کے مہلک ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور لوگ مسلسل قتل و غارت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہیں۔اس سال ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور میں جاری پرتشدد فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد فسادات مودی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔نام نہاد سیکولر بھارت کی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تنظیموں نے قبضہ جما لیا ہے اور مودی سرکار کی موت ہو گئی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca