ایرانی شہریوں کے رہائشی اسٹیٹس سے متعلق دعوی درست نہیں، وزارت خارجہ یو اے ای

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں کے رہائشی اسٹیٹس سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد

کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یو اے ای میں ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہاں تک کہا گیا کہ ایک اماراتی ایئرلائن نے ایرانی مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔مزید یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایک دوسری ایئرلائن کے مطابق صرف وہ ایرانی شہری اس ممکنہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس گولڈن ویزا موجود ہے۔
تاہم ان تمام خبروں کے بعد اماراتی وزارت خارجہ نے باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہریوں کے رہائشی اسٹیٹس میں کسی قسم کی تبدیلی سے متعلق دعوے درست نہیں ہیں۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای میں مقیم ایرانی کمیونٹی ملک کے متنوع اور ہم آہنگ سماجی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے، اور ان کے حوالے سے کسی امتیازی پالیسی کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں۔حکام نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور مستند ذرائع سے تصدیق کے بعد ہی معلومات کو آگے بڑھایا جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس وضاحت کے بعد یو اے ای میں مقیم ایرانی شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آنے کا امکان ہے، جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی اس بیان کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں