سکیورٹی فورسز سے دہشتگردوں کی جھڑپ ،ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے ایک اور جوان شہید ہوگیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید لانس نائیک محمد صابر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے عظیم فرزند کو ملک کے لیے قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com