اتحادی جماعتیں خوفزدہ ہیں اور الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہیں،ہم پی ٹی آئی سے خوفزدہ نہیں ، بلاول بھٹو 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں خوفزدہ ہیں اور الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہیں۔

حیدرآباد میں بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، ہم حیدرآباد کے عوام کی مدد سے نااہلوں کو ہٹانے میں کامیاب ہوئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگ پانی کو ترس رہے ہیں، لیکن اسلام آباد کے حکمران بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں، دریائے سندھ کے باوجود یہاں کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں۔ ان سے پوچھو جو اس شہر کو لندن سے چلاتے تھے۔ اس شہر کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں لاشیں کندھوں پر رکھ کر الیکشن لڑنے کی عادت ہے، ہم الیکشن سے نہیں بھاگیں گے، لیکن اگر ہمارے کچھ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دیں

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا کہا لیکن وہ نہیں مانے، میں ان سے منت کرتا رہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی جگہ نہ دیں، بس ان کے پاؤں پکڑنے کا کام رہ گیا تھا، لیکن وہ ڈر کر پیچھے ہٹ گئے  18 ماہ سے اپنے تمام اتحادیوں کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ اگر تم ڈرتے ہو تو مر جاؤ گے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے سیاسی اتحادی ڈرے ہوئے ہیں، وہ شاید عام انتخابات سے بھاگنا بھی چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ہمارا پیغام ہے کہ ہم آپ سے ڈرنے والے نہیں، ہم لڑنے آرہے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com