159 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کے لیے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کے لیے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی
حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ (ق)، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔
مشاورتی اجلاس میں نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی نے شرکت کی۔
تمام سیاسی جماعتوں کو نگران وزیراعظم کے نام کے لیے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں 2 روز میں پارٹی قیادت کی مشاورت سے نام دیں۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ ہم مدت ختم ہونے سے پہلے ہی چلے جائیں گے اور نگرا ن حکومت آئے گی۔