آنے والا وقت ہمارا ہے،معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہوگی، نواز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کا عندیہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آنے والا وقت ہمارا ہے اور پاکستانی معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔
دبئی میں مسلم لیگ یو اے ای کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی معیشت کو بحرانوں سے نکالے گی کیونکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا ہے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ گئے،نواز شریف سے اہم ملاقات کا امکان

مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت مسلم لیگ یو اے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل نے قائد سے ملاقات کی جبکہ نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔
نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 4 جولائی کو جدہ جائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 4 جولائی کو دبئی سے جدہ روانہ ہوں گے اور ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی ہوں گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف 10 جولائی کو جدہ سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی۔ میاں نواز شریف جدہ میں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف تاجروں اور آئل کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔۔

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنےکابل منظورہوگیا،نواز شریف،جہانگیرترین مستفید ہونگے

واضح رہے کہ 24 جون کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم مشاورت کی گئی ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com