112
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی افغانستان میں لڑکیوں کے ایک سکول میں زہر یلا مواد پھیلنے سے سکول کی 60 کے قریب طالبات کی حالت غیر ہو گئی
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ واقعہ شمالی صوبے سر پل کے ضلع سانچارک میں پیش آیا جہاں طلباء کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سر پل پولیس کے ترجمان دین محمد نظری نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ‘کچھ نامعلوم افراد نے سانچارک ضلع میں لڑکیوں کے اسکول میں گھس کر کلاسوں کو زہر دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں
کابل ،دو سہلیوں نے غار میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سکول قائم کر لیا
پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کیا کہ آیا یہ زہر دیا گیا تھا اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
مشرقی افغانستان میں لڑکیوں کے کچھ ہائی سکول کھل گئے
واضح رہے کہ اس سے قبل سر پل کے ہیڈ آف انفارمیشن اینڈ کلچر عمیر سرپلی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سانچارک ضلع کے 2 اسکولوں میں کچھ لڑکیوں اور اساتذہ کو زہر دیا گیا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کوئی ذاتی مسئلہ یا کوئی اور وجہ ہو سکتی ہے۔