256
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا، اگلے سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔