سازش بری طرح ناکام ہوگئی،پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی،محسن نقوی

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سازش بری طرح ناکام ہوگئی، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ کا سفر کیا اور ڈی چوک پر ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
محسن نقوی نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے علاقوں کو کلیئر کرانے پر رینجرز، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے سٹرکوں کی فوری صفائی کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے کو صفائی کی ہدایات دیں، محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملوں سے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا اور سٹرکوں سے رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز اہلکاروں اور جوانوں نے بہادری سے مظاہرین کو پسپا کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو ان کے بہادرانہ کردار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا