اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی تنظیموں نے مودی کے ذریعہ مندر کھولنے کو ایک خطرناک مثال قرار دیا۔
ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو مذہبی مسئلہ سے زیادہ سیاسی قرار دیا جا رہا ہے۔رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے فلمی ستاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے تقریب کے خلاف بھارت کے سیکولر آئین کی حمایت میں پیغامات جاری کیے ہیں۔ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح، مودی نے مورتی کی نقاب کشائی کی،معروف مصنفہ فاطمہ نے تقریب میں بھارتی اداکاروں کی شرکت پر بالی ووڈ کو کمزور انڈسٹری قرار دیا۔تقریب میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں مسلمانوں کے لیے بولنے والا کوئی نہیں جب کہ برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا انتخابی ایجنڈا ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو استعمال کرنا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ او آئی سی اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔